ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں کشمیر؛ فائرنگ کی زد میں آئی اسکول وین، ڈرائیور نے بھاگ کر بچائی جان

جموں کشمیر؛ فائرنگ کی زد میں آئی اسکول وین، ڈرائیور نے بھاگ کر بچائی جان

Wed, 19 Jul 2017 11:23:50    S.O. News Service

سرینگر،18؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستان کی جانب سے فائرنگ کے دوران بالاکوٹ سیکٹر میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب اسکول کی ایک وین سرحد پار سے جاری فائرنگ کی زد میں آ گئی۔اگرچہ راحت کی بات یہ تھی کہ اس وقت وین میں بچے سوار نہیں تھے۔انتظامیہ نے پہلے ہی فائرنگ کی وجہ سے اسکولوں کو بند کر رکھا تھا۔فائرنگ کے بعد وین کے ڈرائیور نے گاڑی سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

جموں وکشمیرکے پونچھ کے بالاکوٹ اور ببر گلی سیکٹر میں پاکستان نے ایک بار پھر سیزفائر توڑاہے۔پیر سے اس علاقہ میں پاکستان کی جانب سے تیسری بار فائرنگ کی گئی ہے۔پیرکویہاں پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ایک بچی کی موت ہو گئی تھی۔ادھر ریاست میں گزشتہ24گھنٹوں میں دوالگ الگ تصادم میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔منگل کو گریز میں فوج نے چار دہشت گردوں کو مار گرایا۔یہ دہشت گرد ایل اوسی پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔وہیں اننت ناگ میں بھی گزشتہ رات ایک تصادم میں 3دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔تینوں دہشت گرد لشکر کے بتائے گئے ہیں۔ان کی لاش اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔


Share: